• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین میں کرونا وائرس سے اب تک کتنے افراد صحت یاب ہو چکے ہیں؟ حوصلہ افزاءخبر آ گئی

Feb 7, 2020

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 153 افراد مکمل صحت یاب ہوگئے، گزشتہ برس کے آخری دنوں میں سامنے آنے والی اس وبائی مرض سے چین میں اب تک 563 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں وائرس سے متاثر ہونے والے ایک ہزار 153 افراد کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

صرف گزشتہ روز ہی 261 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، چین میں وائرس سے اب تک 563 افراد ہلاک ہو چکے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، چین سے باہر اس بیماری سے اب تک دو اموات کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے ایک ہانگ کانگ اور دوسری فلپائن میں ہوئی۔اسکے علاوہ 25 ملکوں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ تائیوان میں 16، ملائیشیا میں ایک اور برطانیہ میں تین افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔