• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کبڈی ورلڈ کپ،کینیڈا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں،بھارت کی ٹیم کی آج دوپہر آمد متوقع

Feb 8, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے کینیڈا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں،بھارت کی کبڈی ٹیم آج دوپہر کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گی۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیااورگلدستے پیش کئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری(کل) سے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہورمیں شروع ہورہا ہے،ٹورنامنٹ میں دنیا کی 10 کبڈی ٹیموں شرکت کریں گی، کبڈی ورلڈکپ کے میچ لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے،اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ جرمنی اور آذربائیجان کی ٹیمیں گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھیں۔

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے کینیڈا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی،ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے آسٹریلیا اور سپرالیون کی ٹیمیں بھی لاہور پہنچ گئیں، بھارت کی کبڈی ٹیم آج دوپہر کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گی،سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیااور گلدستے پیش کئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،مہمان ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایاگیا۔