راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرگئی،اوپنر عابد علی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہو گئے
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیاتاہم پاکستان کو ابتداءمیں نقصان اٹھانا پڑا جب عابد علی بغیرکوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔
یادرہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 233 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی،فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔