• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان :جنوبی وزیرستان کی تعمیر وترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں آئی جی ایف سی

Feb 21, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان :جنوبی وزیرستان کی تعمیر وترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں آئی جی ایف سی
محسود پریس کلب(رجسڑڈ)کے ممبران نے صدر اشتیاق محسود کی سربراہی میں آئی ایف سی ساوتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر بریگیڈئیر امتیاز اور بریگیڈئےر نیک نام بھی موجودتھے۔صحافیوں نے علاقے کے مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل بھی بیان کیے۔آ ئی جی ایف سی ساوتھ نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔تباہ شدہ مکانات کے سروے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ یہ عمل تیز ہو چکا ہے۔مسمار شدہ مکانات کے معاوضے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا تاکہ لوگ اپنی آباد کاری دوبارہ کرسکیں ۔ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیاحت کو فروغ دیں رہے ہیں تاکہ نہ صرف سیاح جنوبی وزیرستان کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں بلکہ یہاں کاروبار کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ محسود پریس کلب کے ممبران اچھے طریقے سے مسائل کو اُجاگر کر رہے ہیں ۔سیکورٹی کے حوالے سے اُنھوں نے کہا کہ اب جنوبی وزیرستان سمیت ٹانک اور ڈی آئی خان میں امن قائم ہوگیا اس حوالے سے گزشتہ دنوں آئی جی پی پولیس صوبہ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔آئی ایف سی ساوتھ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اس علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔