چنیوٹ طلبا کی کردار سازی اوت ذہنی نشونما کے لیے کالج انتظامیہ کی جانب سے لیکچر کا اہتمام، ڈی پی او چنیوٹ کی خصوصی شرکت۔طلبا کو لیکچر دیا۔ تفصیلات کت مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے پرنسپل مہر شہباز احمد ہرل اور کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے ذہنی نشونما اور کونسلنگ کے لیے گرینڈ اسمبلی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے خصوصی شرکت کی اور طلبا کو معاشرہ میں مثبت کردار ادا کرنے اور جرائم کو روکنے کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دیا۔اس موقع پر طلبا سے پرنسپل مہر شہباز احمد ہرل،پروفیسر منور عباس اور پروفیسر عمران رفیق نے بھی خطاب کیا کالج انتظامیہ کی جانب سے ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ طلبا اور شہریوں کی جانب سے ادارہ ہذا کی اس کاوش کو سراہا گیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کالج انتظامیہ اس طرح کے مثبت اقدامات کرکے طلبا کی ذہنی نشونما کا اہتمام کرتی رہے گی
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ