ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی قبائلی تحصیل درازندہ میں کھلی کچہری کی صدارت۔ غازی نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، طارق سلیم اسسٹنٹ کمشنر درازندہ اور تمام محکمہ جات کے افسران سمیت قبائلی عمائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔
کھلی کچہری کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔
لوگوں نے اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے سامنے رکھے۔ جن میں ترقیاتی کام، سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور صحت کی سہولیات سے متعلق شکایات شامل تھیں۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ضلعی پولیس افسر ڈیرہ کو علاقہ میں آئیس نشہ کی روک تھام پر موثر کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ قبائلی تحصیل درازندہ کے مسائل سے غافل نہیں ہے۔ تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کہ کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی۔