دبئی (نمائندہ خصوصی )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سچن ٹنڈولکر کا غلط نام بولنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق بنا دیا ۔تفصیل کے مطابق احمد آباد سٹیڈیم میں ’نمستے ٹرمپ ‘نامی تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا بھی ذکر کیا لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کا نام لیا تو پورا سٹیڈیم قہقہوں سے گونج اٹھا ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی مسکرانے لگے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کو سوچن ٹنڈولکر کہا تو آئی سی سی بھی اس پر رد عمل دئیے بغیر نہ رہ سکی اور امریکی صدر کا مذاق بنا دیا ۔