اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ویوو کی جانب سے آج ایپکس کانسپٹ سیریز کا نیا سمارٹ فون APEX 2020 متعارف کروادیا گیا ہے۔ مستقل کے تخیل اور ان دیکھی جدت سے بھرپور یہ سمارٹ فون اس انڈسٹری میں ویوو کے اعلی مقام اور اسکی انتھک محنت کی صحیح طور پر عکاسی کرتا ہے۔ ویوو کے اس نئے ایپکس 2020 میں ایسی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لیا گیا ہے، جن کے بارے میں صارفین نے ابھی تک سوچا بھی نہیں تھا۔
کا Edgeless ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ بھی اسکی سکرین کے نیچے ہے اور اس کی سپر یونی باڈی ساخت میں کوئی پورٹ بھی نہیں، بلکہ فون 60 واٹ کی تیز ترین وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت سے آراستہ ہے جو اسکی بیٹری کو صرف 20 منٹ میں چارج کردیتی ہے۔ فون کی سب سے اہم خاصیت شاید اسکا گمبل (Gimbal) جیسا کیمرہ ہے جو بہترین آپٹیکل زوم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ایسا کیمرہ اس سے قبل کسی بھی سمارٹ فون میں نہیں لگایا گیا جو اتنی بہت سی جدید ٹیکنالوجیز کا حامل ہو۔
ویوو کے جنرل مینجر پروڈکٹ، ہیری ہانگ کا کہنا ہے کہ: “ایپکس محض ایک تخیلاتی فون نہیں بلکہ سمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی جہت کا آغاز ہے۔ ایپکس 2020 کے ذریعے ہم اپنے اس عزم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں جسکے تحت صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس فون میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی بہت جلد ویوو کے نئے آنے والے سمارٹ فونز میں بھی شامل کردی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔