تہران(نمائندہ خصوصی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دہلی میں مسلم کش فسادات پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت انتہاپسندہندووں اورانکی حامی تنظیموں پرپابندی لگائے۔آیت اللہ خامنہ ای نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارتی حکومت خودکوعالم اسلام کی دوری سے بچانے کے لیے مسلمانوں کاقتل عام بندکرائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پردنیابھرکے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔