• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس پر کانفرنس کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی

Mar 12, 2020

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر)کی طرف سے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب کورونا وائرس ہی کی وجہ سے یہ کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق سی ایف آر کی طرف سے اعلان کردہ اس کانفرنس کا موضوع ”ڈوئنگ بزنس انڈر کورونا وائرس“ (Doing Business Under Coronavirus)تھا۔

سی ایف آر کی طرف سے 11مارچ سے لے کر 3اپریل تک کی طے شدہ تمام میٹنگز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جن میں نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والی گول میز کانفرنسیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ بھر میں ہونے والی قومی ایونٹس بھی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی آ رہی ہے جس کی وجہ سے یہ تمام کانفرنسز اور میٹنگز منسوخ کی گئی ہیں۔