• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا

Mar 12, 2020

نیو یارک (نمائندہ خصوصی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کرونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅاور شدت پر گہری تشویش ہے ۔اس وبا سے 114ممالک میں ایک لاکھ 18ہزار لوگ متاثر ہوئے جن میں سے 4ہزار 291اب تک ہلاک ہو گئے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت نے بتا یا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں چین سے باہر کرونا کیسز میں 13گنا اضافہ ہوا ہے ۔