• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیئے جانے کے بعد ہندوستان نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

Mar 12, 2020

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیئے جانے کے بعد ہندوستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہوئے بھارت آنے والے تمام مسافروں کے ویزے معطل کر دیئے ہیں جبکہ ایسے مسافر جو 15 فروری کے بعد چین ، اٹلی ، ایران، کوریا ، فرانس ،سپین اور جرمنی سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے کو بھی 14 دن کے لئے علیحدہ رکھنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ دیار غیر میں بسنے والے بھارتی شہریوں کو بھی ہندوستان کے غیر ضروری سفر سے روک دیا ہے،فیصلہ کا اطلاق 13فروی کی نصف شب سے شروع ہو گا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او )کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے جس کے بعد ہمسایہ ملک بھارت نے موذی مرض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدام اپناتے ہوئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دیئے ہیں تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویزا فری انٹری کی چھوٹ بھی 15اپریل 2020 تک کے لئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ ایسے مسافر جو 15 فروری کے بعد چین ، اٹلی ، ایران، کوریا ، فرانس ،سپین اور جرمنی سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے کو بھی 14 دن کے لئے علیحدہ رکھنے کی منظوری دے دی ہے ،فیصلہ کا اطلاق 13فروی کی نصف شب سے شروع ہو گا ۔