بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لجیان نے کہا ہے کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس امریکی فوج لے کر آئی ہے ،جہاں سب سے تیزی سے وائرس پھیلا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زاو لجیان نے ایک ٹوئٹ میں سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ”امریکہ میں کرونا کب شروع ہوا،کتنے لوگ متاثر ہیں ،امریکہ کے کن ہسپتالوں میںکرونا وائرس کے انتظامات کیے گئے ؟اس بات کا امکان ہے کہ امریکی فوج ووہان میں کرونا وائرس لے کر آئی ،امریکہ کو اس معاملے پر وضاحت دینا ہو گی“۔واضح رہے کہ 100سے زائد ممالک میں پھیلنے والے اس وائرس سے اب تک 1لاکھ25ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں جبکہ 4ہزار 500افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔