کراچی(نمائندہ خصوصی)انٹر بینک میں ڈالر کی بلند پرواز جاری،آج بھی اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری ہے اور ڈالرکی قدر میں مزید پچاس پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی 92نیوز نے فاریکس ڈیلرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچاس پیسے اضافے کے بعد ڈالر 159روپے کاہوگیاہے۔
گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے اضافہ ہواتھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158روپے50پیسے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر آج 159.30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ دنیا بھر بشمول پاکستان کی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت بدحالی کا شکار ہے، تیل ، گیس ، سونا ، ڈالرز اور سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاو دیکھاجارہاہے جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب رہے ہیں۔