• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی صدر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

Mar 15, 2020

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے پریس بریفنگ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔

چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تین ہزار177 تک پہنچ چکی ہیں۔ایران میں پانچ سو چودہ اور برطانیہ میں11 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔