• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی ایوی ایشن کاتمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کیلئے معطل کرنے کافیصلہ

Mar 15, 2020

جدہ (نمائندہ خصوصی)سعودی ایوی ایشن نے تمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کیلئے معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے،پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے تمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کیلئے معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے،بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں پر آج پابندی عائد کردی جائے گی ،سعودی وقت کے مطابق دن 11 بجے ایئرپورٹس کو عالمی پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا،پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا،سعودی ایوی ایشن کاکہناہے کہ اقدام کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔

یادرہے کہ سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کوواپسی کیلئے 15 مارچ کی تاریخ دی تھی جبکہ سی اے اے اور پی آئی اے نے سعودیہ سے 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کی تھی ۔