روم(نمائندہ خصوصی)یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 809 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔