محکمہ پولیس ضلع بہاولنگر
پریس ریلیز
17-03-2020
چشتیاں( )تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی، ملزم عاقب نے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے رپیٹر 12 بور سے فائرنگ کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل کی تھی،فائرنگ میں استعمال ہونے والے ناجائزاسلحہ سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم کے انسداد کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ او سٹی بی ڈویژن چشتیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاقب کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ملزم عاقب نے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے رپیٹر 12 بور سے فائرنگ کی ویڈیوسوشل میڈیاء پراپ لوڈ کی تھی۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم inکو گرفتار کر لیا، قبضہ سے ناجائز ا سلحہ رپیٹر 12 بور برآمد،ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہیں۔قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، عوام کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔۔ رانا علی اکبر ایریا رپورٹر نیوز ٹائم چشتیاں
تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی،
