• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھالیا

Mar 19, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس قاسم خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حلف لیا جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

28فروری کو صدر مملکت نے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس، جسٹس مامون رشید نے یکم جنوری 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔