• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آج سٹاک مارکیٹ کو کاروبار شروع ہوتے ہی بند کیوں کردیاگیا؟

Mar 19, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہوتے ہی شدید مندی چھا گئی۔مارکیٹ29ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگئی جس پر فوری طور پر کاروبار روک دیا گیا۔

100انڈیکس میں 5اعشاریہ سات فیصد کمی سے سٹاک ایکس چینج میں 1750 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 28ہزار 664 پوائنٹس پر آگیا ۔

جمعرات کو کاروبار کا آغاز 30,416.05سے ہوا تاہم کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس زوال پذیر ہونا شروع ہوا اور تھوڑی ہی دیر میں انڈیکس 1750پوائنٹس تک گرگیا۔

مارکیٹ میں کمی کے بعداسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ 45منٹ کیلئے بند ۔45 منٹ کے بعدٹریڈنگ کادوبارہ آغازہوگا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی تھی او رگزشتہ روز بھی 2000کے قریب پوائنٹس کم ہونے سے شدید مندی دیکھنے کو ملی جبکہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ ہالٹ ہوئی