• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا مچھر کے کاٹنے سے بھی کرونا وائرس پھیل سکتا ہے؟ ڈبلیو ایچ او نے واضح کردیا

Mar 19, 2020

جنیوا (نمائندہ خصوصی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس (کووِڈ 19 ) مچھر کے کاٹنے سے نہیں پھیلتا۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھی تک نہ تو ایسی کوئی معلومات ملی ہیں اور نہ ہی ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ کرونا وائرس مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہوا ہو۔ کرونا وائرس ایک ریسپائریٹری وائرس ہے جو متاثرہ شخص کے کھانسنے، چھینکنے، تھوکنے یا ناک صاف کرنے سے نکلنے والے ذرات کے ذریعے پھیلتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے ہاتھوں کو الکوحل والے ہینڈ رب سے صاف کریں یا پانی اور صابن سے دھوئیں۔ اس کے علاوہ ان لوگوں سے بھی دور رہیں جو کھانس یا چھینک رہے ہوں۔