• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کا پھیلاﺅ ، ورلڈ بینک نے وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے فنڈ میں کتنا اضافہ کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

Mar 20, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد تعداد 447 تک جا پہنچی ہے تاہم کورونا کے تیزی کے ساتھ پھیلاﺅ کو مد نظر رکھتے ہوئے ورلڈ بینک نے فنڈ میں دو ارب ڈالر روپے کا اضافہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے کورونا وائرس فنڈ میں دو ارب ڈالر کا اضافہ کر دیاہے اور اس کے سدباب کیلئے 14 ارب ڈالر مختص کر دیئے گئے ہیں ، بریکنگ:- فنڈ کرونا وائرس سے متاثرممالک کودیاجائےگااور رقم صحت کے شعبہ پرخرچ کی جائے گی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 517 ہو چکی ہے جبکہ اس سے 10 ہزار 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک 86 ہزار 25 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب چین نے کورونا پر مکمل قابو پا لیاہے اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں گزشتہ روز ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے ۔