• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر بھر میں جزوی لاک ڈاؤن

Mar 22, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم

ضلعی حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری ہونے کے بعد اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر شمریز خان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے ڈیرہ شہر کی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اس موقع پر لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل درآمد نے کرنے والے دکانداروں اور افراد سے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد کرایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے مکمل گریز کیا جائے اور کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جو احتیاطی تدابیر ہیں ان پر مکمل عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر بھی سنجیدگی سے عمل کیا جائے بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔