• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیاتنازعات کو فوری ختم کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا سے جنگ بندی کی اپیل

Mar 24, 2020

نیویارک (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیاتنازعات کو فوری ختم کرے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ جنگ سے متاثرہ مماملک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے ، دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے ،انتوینوگوتریس نے کہاہے کہ جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر ہورہے ہیں۔

یہ وقت قومیت،مسلک اور عقیدے کی جنگ کا نہیں وائرس سے لڑنے کا ہے،دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے ۔