واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کورونا وائرس کے مریضوں کا جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاہے کہ جنوبی او ر وسطیٰ ایشیا میں کام کرنے والے بہادر میڈیکل ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں ،میڈیکل ورکرز اپنی زندگیوں کو داوَ پر لگا کر لوگوں کی حفاظت کررہے ہیں۔