ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کئی ممالک میں لاک ڈاﺅن لگایا جا چکا ہے تاکہ اس موذی وباءکو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ایک جانب جہاں حکومتیں اس وباءسے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیجز کا اعلان کر رہی ہیں تو دوسری جانب بااثر افراد بھی اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں اور اب بنگلہ دیش کے 27 کرکٹرز نے اپنی آدھی تنخواہ حکومتی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا تاکہ وہ اسے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں استعمال کر سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی سمیت چند معروف شخصیات کی جانب سے بھی انفرادی طور پر امداد کا سلسلہ جاری ہے البتہ کسی بھی قومی کرکٹر کی جانب سے تاحال اس طرح کا کوئی ااعلان نہیں کیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔