• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹربینک میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر مزید سستاہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کیا قیمت ہے ؟ جانئے

Apr 22, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشتیں شدید دباﺅ میں ہیں تاہم چند دن سے ڈالر کی قیمت اچانک آسمان کو چھونے کے بعد اب نیچے آنا شروع ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید سستاہو گیاہے ، ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر آج کے دن میں 2 روپے اور 36 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 161 روپے 13 پیسے پر آ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر چھ روز میں پانچ روپے 85 پیسے سستا ہواہے جس کے باعث پاکستان پر بیرون قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے سستاہونے کے بعد 161 روپے 50 پیسے پر فروخت ہور ہاہے ۔