• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”یونس خان مجھے رلا دیتے تھے کیونکہ وہ۔۔۔“ ہربھجن سنگھ نے بالآخر کئی سال پرانا راز بتا دیا

Apr 24, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان انہیں رونے پر مجبور کر دیا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ”مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں جیک کیلس بہت مشکل کھلاڑی لگے، ان کے بعد میتھیو ہیڈن کا نمبر آتا ہے اور پھر برائن لارا، یونس خان نے تو مجھے بہت ہی زیادہ پریشان کیا۔ وہ ہر وقت سوئپ شاٹ کھیلتے تھے اور مجھے رلا دیتے تھے، انضمام الحق بھی ایسے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں آﺅٹ کرنے میں مجھے بہت مشکل محسوس ہوتی تھی۔“

روہت شرما نے ہربھجن سنگھ سے کہا کہ ان کے نزدیک دنیائے کرکٹ میں سب سے مشکل پانچ آف سپنرز کیلئے کون سے رہے جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس وقت میرے پسندیدہ ترین آف سپنر نتھن لیون ہیں جبکہ مستقل مزاجی کیساتھ لائن لینتھ پر باﺅلنگ کرنے والے گریم سوان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن مرلی دھرن اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، ثقلین مشتاق ورلڈ کلاس اور میچ ونر باﺅلر تھے اور اس وقت کوئی بھی ان کے دوسرے کا سامنا نہیں کر پاتا تھا، وہ ایک ایسے باﺅلر تھے جو اس وقت بھی 45 سے 50 اوورز کے درمیان باﺅلنگ کرتے اور ایک یا دو اہم ترین وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلا دیتے تھے، ان کے بعد روی چندرن ایشوین کا نام آتا ہے اور بھارت نے ان سے اچھا سپنر ابھی تک نہیں دیکھا۔“