اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے نیشنل سیونگ سکیم سرٹیفکیٹ کے منافع کی شرح میں کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اب 8 اعشاریہ 54 فیصد نفع دیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے نیشنل سیونگ سکیم سرٹیفکیٹ کے منافع کی شرح میں کمی کے فیصلے کے بعد نئے ریٹ کا اطلاق 24 اپریل کے بعد ہونے والی سرمایہ کاری پر ہوگا۔ علاوہ ازیں بہبہود اور پنشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 1 اعشاریہ 92 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کیلئے نئی شرح 10 اعشاریہ 32 فیصد مقرر ہوئی ہے۔
سیونگ اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1 اعشاریہ 60 فیصد کم کرکے 7 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 3 فیصد کم کرکے 8 فیصد کردی گئی ہے۔ 24 اپریل کے بعدریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 28 فیصد کمی کے ساتھ 8 اعشاریہ 28 فیصد ہوگی۔