مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
مورو کے قریب رحیم یارخان کی اغوا کی گٸی لڑکی برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب سدھوجا اسٹاپ پر پولیس کے گشت دوران سدھوجا تھانے کے ایس ایچ او محمد خان ابڑو نے اپنی نفری کے ساتھ چیکنگ کے دوران چند روز قبل رحیم یار خان سے اغوا کی گٸی مغوی مسمات عرفانہ بیبی کو برامد کرلیا اور اغوا کر کے لے جانے والے ملزم اصف بهٹی کو گرفتار کرلیا۔
سدھوجا پولیس کے مطابق مغوی لڑکی مسمات عرفانہ بیبی کے والد محمد افضل کی فریاد پر مورخہ 3۔3۔2020 پر رحیم یار خان تھانے پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
دوسری جانب مغوی مسمات عرفانہ بیبی کا کہنا ہے کہ میں مذکورہ ملزم آصف بھٹی کے کوٹ سبزل مین واقع اینٹوں کی بٹهی پر کام کیا کرتی تھی، جہاں سے اس نے مجھے زبردستی اغوا کیا اور مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
مغوی مسمات عرفانہ بیبی نے مزید بتایا کہ میرے والد انتہائی شریف آدمی ہیں، مجھے اغوا کرنے والے ملزم آصف بھٹی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
بعد ازاں سدھوجا پولیس نے مغوی خاتون مسمات عرفانہ بیبی کو مورو کی عدالت میں پیش کیا۔ جبکہ لڑکی کے والدین اور رحیم یار خان تھانہ کے کوٹ سبزل کی پولیس کو اطلاع دی گٸی تھی جو پہنچ گٸے تھے۔