• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہے،اقوام متحدہ کواسلام دشمن کارروائیوں اورمظالم کانوٹس لیناچاہئے،منیر اکرم

May 9, 2020

نیویارک(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاہے کہ بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہے،اقوام متحدہ کواسلام دشمن کارروائیوں اورمظالم کانوٹس لیناچاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہے،اقوام متحدہ کواسلام دشمن کارروائیوں اورمظالم کانوٹس لیناچاہیے۔پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہاہے کہ انتہاپسندہندوسوچ مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے،بھارت کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کرکے اپناتسلط قائم رکھناچاہتاہے۔