اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے کورونا وائرس کے دوران لازمی ڈیوٹی کرنے والے محکموں کے افراد کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لازمی سروسز سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی صحت کو خطرے میں ڈال کر ہماری صحت اور ہمارے گھر والوں کو محفوظ رکھ رہے ہیں اس لیے ان کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں اور ریاستوں کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے بتایا کہ کینیڈین حکومت لازمی سروسز سے تعلق رکھنے والے کم تنخواہ کے حامل افراد کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 3 ارب ڈالر کے فنڈز مہیا کرے گی۔” کینیڈا کے فرنٹ لائن ورکرز کووڈ 19 کے اثرات کا براہ راست ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں مقابلہ کر رہے ہیں، ان کا حق ہے کہ ہم ان کی مدد کریں، اس اقدام کے ذریعے فرنٹ لائن ورکرز کو وہ معاوضہ ملے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔”