• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عیدالفطرکے حوالے سے ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی پلان تشکیل

May 22, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
عیدالفطرکے حوالے سے ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی پلان تشکیل, ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان ضلعی دفتر میں عیدالفطر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا، ترجمان ریسکیو1122 ڈیرہ اعزاز محمود کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈیرہ کاشف سلام نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اس پر مسرت ایام میں عوام کوبہترین سہولیات فراہم کرنا ھماری اولین ترجیح ہے انھوں نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی وقت ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں ،ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے نمٹنے کے لیئے تیار رہیں گے نیز ریسکیو اہلکار ایمبولینس اور فائر وہیکل کے ساتھ عیدالفطر کی نماز کے اوقات میں مختلف عیدگاہوں پر کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے نمٹنے کے لیئے چاک و چوبند تیار رہیں گے اس ضمن میں ڈی ای او ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کاشف سلام نے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔