• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی شہزادہ ہیری کا خفیہ فیس بک اکاونٹ پکڑا گیا لیکن اس پر لگی تصویر میں موجود لڑکی کون ہے؟ نیا پنڈورا بکس کھل گیا

Jun 2, 2020

لندن(نمائندہ خصوصی) حال ہی میں شاہی جاہ و جلال چھوڑنے والے برطانوی شہزادہ ہیری کا خفیہ فیس بک اکاونٹ پکڑا گیا لیکن اس پر لگی تصویر میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ ماضی میں ان کی گرل فرینڈ رہنے والی لڑکی موجودہے۔
برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کبھی بھی قوانین خصوصا سوشل میڈیا سے متعلق شاہی قوانین پر عملدرآمد کرنے والے انسان نہیں رہے۔ انہوں نے اپنا یہ اکاونٹ اس وقت بنایا تھا جب وہ اپنی ماضی کی گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی کے ساتھ ڈیٹ کررہے تھے۔