اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) معروف کمپنی ہائر کانام تو آپ نے سنا ہوگالیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ لفظ ہائر کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس لفظ کے مفہوم بتاتے ہوئے ہائر اینڈ روبا کے سی ای او جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ” چینی پریمیر لی کی قیانگ نے ہائر کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران بتایا کہ HAI کا چینی زبان میں مطلب سمندر ہے جبکہ ER ایک شخص کو کہتے ہیں۔ آپ سمندر کی قوت کو ہر فردکی ذہانت کے ساتھ ملا دیں۔ ایک بڑی دنیا کیلیے نیک تمنائیں۔”
فیصل آباد:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت مزید2 ڈاکٹر کورونا وائرس کاشکار ہو گئے
اپنی سلسلہ وارٹویٹس میں جاوید آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ “یہ فخریہ لمحات ہیں کہ حکومت پاکستان نے موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پاکستان آسانی سے موبائل فون مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہےاور دنیا بھرمیں سمارٹ فون برآمد کرسکتا ہے۔”
673 people are talking about this
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا خود انحصار پاکستان تنہائی کاشکار نہیں ہے، انشااللہ اس کا مستقبل تابناک ہے۔ یہ اپنی صلاحیتیں بڑھائے گا اور عالمی معیشت میں اپنا حصہ شامل کرے گا۔