• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”بابراعظم کا فی الحال کوہلی سے موازنہ مناسب نہیں“ قومی ٹیم بیٹنگ کوچ یونس خان بھی بول پڑے

Jun 11, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے اور شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ یونس خان نے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد آج پہلی ویڈیو پریس کانفرنس بھی کی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ صرف پانچ سال بعد ہی بابراعظم کا آج کے کوہلی کیساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے جو مناسب نہیں، بابر اعظم اچھا کھلاڑی ہے اور اگر ایک کرکٹر یہ عہد کرلے کہ اسے زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں تو وہ انہیں ضرور حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ فاتحانہ انداز میں کرکٹ چھوڑی اور دوبارہ ایک نیا سفر بھی فاتحانہ انداز میں شروع کرنے کی خواہش ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم دونوں کا یہ سفر بھی بہترین رہے گا۔