• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میں اس سال ٹینس نہیں کھیلوں گا“ راجر فیڈرر نے یہ اعلان کیوں کیا؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

Jun 11, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہونے پر رواں برس ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ان کے مداحوں میں افسردگی پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ ان کے دائیں گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور انہیں پہلے بھی اسی قسم کے مسئلے کا سامنا تھا اس لئے دوبارہ تکلیف شروع ہونے کے بعد کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتا۔

راجر فیڈرر نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس اور شائقین کو بہت زیادہ مس کروں گا جس کا مطلب ہے کہ مداح اب انہیں اگلے سال ہی ٹینس کورٹس میں دیکھ سکیں گے