کراچی (نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے تاہم اب اکثر ممالک میں لاک ڈاﺅن کھو ل دیا گیاہے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کی گئیں ۔لاک ڈاﺅن کے دوران بھی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھا ﺅ دیکھنے میں آ تارہاہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے حوصلہ افزا خبریں نہیں آ رہی ہے ۔
سٹاک مارکیٹ مین کاروبار کاآغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 34 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 214 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 820 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4 ہزار 44 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افرا د کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 3903 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 81 ہزار 307 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ میں ہو گئی ہے جہاں تعداد 74 ہزار 70 ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار 191، بلوچستان میں 9 ہزار 817، کے پی کے میں 23 ہزار 887، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزاد کشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں1365 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔