لاہور(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کیخلاف تحقیقات کیلئے خط موصول ہوگیا جس کے بعد ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق مزید اداکاراوں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ دنوں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیب نے صوفیا مرزا کو نوٹس جاری کیا ہے تاہم اداکارہ نے اس خبر کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔