• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے معافی مانگ لی

Sep 7, 2019

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا ہے کہ اگر جانے انجانے میں انھوں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو انھیں معاف کر دیا جائے۔ دراصل اس ہفتے جین مذہب کے مانننے والے اپنا ایک تہوار منا رہے تھے جس کے اختتام پر وہ اپنی اپنی غلطیوں کے لیے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔ اس موقع پر عامر خان نے بھی کھلی معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔بی بی سی اردو کے مطابق عامر کی اس ٹویٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انھیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کر دی،کسی نے کہا ’جاؤ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناؤ گے۔‘ایک صارف نے معافی کے بدلے اس فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا ’جاؤ میں نے تمھیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کے لیے معاف کیا۔‘ایک اور صارف نے ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ ساتھ عامر کی فلم آگ، میلہ کو بھی نشانہ بنایا اور معافی دینے سے بھی انکار کر دیا۔ خان صاحب ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی کی ذمہ داری پہلے ہی اپنے سر لے چکے تھے اور اس کے لیے انھوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔