نیویارک(نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویئر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔مہوش حیات نے امریکی گولکار نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔