• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے ،ملیحہ لودھی

Sep 12, 2019

نیویارک (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے ،پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کا حل فوجی نہیں ،مذاکرات ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان پرمباحثے پر افغان امن مذاکرات کی جلد بحالی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے ،پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کا حل فوجی نہیں ،مذاکرات ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے ،افغان امن کوششوں میں پاکستان اپناکرداراداکرتا رہے گا۔