• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی آرمی چیف کی آزاد کشمیر سے متعلق ایسی گیدڑ بھبکیاں کہ جان کر آپ کا خون بھی جوش مارنا شروع کر دے گا

Sep 13, 2019

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس تبدیل کرنے کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی آپے سے باہر ہو گئےہیں اور اب ان کی پاکستان کے خلاف روایتی کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پرپاک فضائیہ کے جانبازوں سے اپنے طیارے تباہ کرانے والے آزاد کشمیر پر قبضے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے، فوجی کارروائی کا فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس پر پاکستان نے خوب احتجاج کیا لیکن بھارت نے اس معاملے پر تحمل اور سمجھداری سے کام لینے کی بجائے آزاد کشمیر پر اپنی گندی نظر ڈالی جس پر بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بیان دیا کہ پاکستان سے مذاکرات مقبوضہ پرنہیں آزاد کشمیر پرہوسکتے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان سے پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کی بجائے اب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی ایسی ہی ایک بڑھک مار دی ہے جس پر بھارتی میڈیا خوب بڑھ چڑھ کر کوریج کر رہا ہے۔رواں سال فروری میں بھارتی ائرفورس نے مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑی تھی، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہوئے تھے اور ابھی نندن نامی بھارتی پائلٹ کو بھی پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا جسے بعد ازاں حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔