: جدہ سے عاطف علی وٹو
انصاف ڈاکٹر فورم جدہ کے صدر ڈاکٹر رشید خان
زیرک کو گذشتہ دنوں انصاف ڈاکٹر فورم سعودی عرب کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں کووڈ 19 ہیرو فیلڈ ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ احباب کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرنے آور سراہنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔
انہوں نےکہا کہ منسٹری آف ہیلتھ کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں اور ان کی راہنمائی اور مکمل تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نےکرونا کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور ان پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں ، جہاں لوگوں کا ہجوم ہو وہاں جانے سے گریز کریں، لوگوں سے میل جول کے وقت فاصلہ برقرار رکھیں ، ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں اور ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہئں ، کھانستے اور چھینکتے وقت مہنہ پر ہاتھ رکھنے کے بجائے بازو آگے کریں۔
اس موقع پر ڈاکڑ رشید خان کے معاونین کامران خان اور عرب خان نے بھی گفتگو کی۔۔