جدہ سے عاطف علی وٹو
آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کی جانب
سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کےعہدہ دران کے اعزاز میں مدینہ منورہ میں پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں گجر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کے زمہ دران کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔۔۔۔۔
پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے وفد چئیرمین جہانگیر خان ،صدر نورالحسن گجر ،نائب صدر ملک فہد رفیق کھوکھر ،چئیرمین ایگزیکٹو باڈی ملک عدیل ریاض کے دورہ مدینہ کے موقع پر آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کے زمہ دران صدر آل پاکستان گجر ایسو سی ایشن مدینہ منورہ چوہدری شکیل سرور گجر ،مرکزی جنرل سیکرڑی چوہدری محمد سجاد گجر ،صدر العلا شکیل احمد گجر کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کو مدینہ منورہ میں آل پاکستان گجر ایسو سی ایشن کے فلاحی کاموں سے متعلق بریفنگ دی اور تنظیمی امور سے متعلق آگاہ کیا اور پاک میڈیا کی سعودی عرب میں صحافتی خدمات کو سراہا اور تعریف کی جس پر پاک میڈیا کے زمہ دران نے مدینہ منورہ میں گجر ایسوسی بہترین کیمونٹی خدمات پر انکی تعریف کی اور پر تکلف عشائیہ رکھنے پر تمام زمہ دران کا شکریہ ادا کیا عشائیہ سے قبل پاک میڈیا مدینہ منورہ کے صدر سنئیر صحافی مظہر نواز بھٹی نے وفد کا استقبال کیا اور سب نے روضہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور ملک پاکستان کے امن اور خوشحالی ، پاک سعودی تعلقات کے استحکام ، دنیا بھر سے کرونا وباء کے خاتمے اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی مزید ترقی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں