• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی شہریوں نے ‘مودی’ کے مجسمے کی جوتوں اور چپلوں سے درگت بنادی

Dec 14, 2020

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انتہا پسندانہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز سیاست کی علمبردار مودی سرکار نہ صرف خطے کے پائیدار امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ بھارت میں مقیم اقلیتوں کے لیے بھی خوف و ہراس کی علامت تصور کی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت کی اقلیتوں میں مودی سرکار کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار بھی گاہے بگاہے کیا جاتا رہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو بھی بھارتیوں کے دل میں مودی کے خلاف پائی جانے والی نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ویڈیو میں سکھ برادری کے افراد، بچے اور بوڑھے مودی کے پتلے کی جوتوں چپلوں سے پٹائی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ویڈیو میں مودی کے پتلے پر جوتوں چپلوں سے بارش برسانے والے افراد کو مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسان اور سکھ برادری گزشتہ 18 روز سے سراپا احتجاج ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔