• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نواز شریف کی بے دخلی کے معاملے پر حکومت برطانیہ اور پاکستان میں تناؤ

Dec 17, 2020

لندن (نمائندہ خصوصی)برطانوی وزیر داخلہ پریےی پٹیل نے اپنے ایک خط میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر سے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی نواز شریف کو بے دخل کرنے کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ ہم نے نواز شریف کی حوالگی کیلئے حکومت برطانیہ سے رابطہ کیا ہے اور نواز شریف جلد پاکستان میں موجود ہوں گے مگر یہ تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے نکلے ۔ باضابطہ طور پر حکومت پاکستان نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔

برطانیہ نے حکومت پاکستان سے یہ کہا ہے کہ اگر آپ نواز شریف کی حوالگی کے حوالے سے درخواست کرتے ہیں تو ہم اس پر غور کریں گے۔

دوسری طرف نواز شریف کی بے دخلی کے حوالے سے اس وقت حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ میں سخت تناؤ پایا جاتا ہے۔

حکومت برطانیہ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق کام کرنے پر یقین رکھتی ہے جب کہ عمران خان کے مشیران پاکستان میں پریس کانفرنس کر کے بڑے دعوے تو کر دیتے ہیں لیکن عملی طور پر اس پر کام نہیں کرتے۔