پاکستان متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی دبئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال
اماراتی سفیر نے متحدہ عرب امارات آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا
متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان ميں تعینات اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا
دوبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی بھی اس موقع پر موجود تھے