بھاولپور(نامہ نگار) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محمودکے وژن کے مطابق شعبہ اطلاقی نفسیات ضرورت مند افراد کو نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ شعبہ اطلاقی نفسیات اپنی خدمات کو معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس مقصد کے تحت چیئر مین شعبہ اطلاقی نفسیات ڈاکٹر محمد سلیم نے سوشل ویلفیئر کے محتلف اداروں کا وزٹ کیا تا کہ ان اداروں کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا جاسے اسی سلسلہ میں معروف سماجی تنظیم دیکھ بھال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا خصوصی وزٹ کیایہ سماجی تنظیم نابینا افراد کی بہتری اور ان کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم اور حساس جز و ہیں اور جو افراد اور ادارے ان کے حقوق کے لئے کام کرتے ہیں وہ انتہائی قابل تعریف ہیں اور خصوصی افراد کے کام آنا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنا خدمت خلق اور نیکی کا کام ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ اطلاقی نفسیات اپنی خدمات کو معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا چاہتا ہے اور سوشل ویلفیئر کے اداروں کا وزٹ اسی سلسہ کی کڑی ہے