• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ بھی ٹھنڈی

Jan 7, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی )انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے ،بارش نے آج جہاں لاہور کا موسم تھنڈا کر دیاہے وہیں دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار بھی ٹھنڈا چل رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 33 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں نہیں آ سکی بلکہ مندی چھائی رہی ، کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 44ہزار 686 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں معمولی بہتری آئی اور انڈیکس 44 ہزار 830 پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری کا سفر یونہی برقرار نہیں رہ سکا ، اس وقت انڈیکس میں 71 پوائنٹس مائنس ہو چکے ہیں جس کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 614 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔